Post Views: 21
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آئندہ ون ڈے سیریز سے قبل قومی اسکواڈ کو بڑا جھٹکا لگ گیا ہے، فخر زمان اور صائم ایوب انجری کے باعث ٹیم کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق دونوں کھلاڑی اس وقت انجری سے بحالی کے مرحلے میں ہیں اور میڈیکل ٹیم کی زیر نگرانی ری ہیب جاری ہے۔ بورڈ نے فخر زمان اور صائم ایوب کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ قومی اسکواڈ اور کھلاڑیوں کی فٹنس سے متعلق مزید اپ ڈیٹ جلد جاری کی جائے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 30 مئی سے پنڈی میں ہوگا۔







