Post Views: 47
لاہور: پاکستان ریلویز نے عید الاضحیٰ کے موقع پر مسافروں کی سہولت کے لیے 3 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق عید اسپیشل ٹرینوں میں 7 سے 8 کوچز شامل ہوں گی تاکہ زیادہ سے زیادہ مسافروں کو سفر کی سہولت فراہم کی جا سکے۔
شیڈول کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین کوئٹہ سے کراچی 23 مئی کو روانہ ہوگی۔ دوسری ٹرین کراچی سے راولپنڈی کے لیے 24 مئی کو چلے گی جو ملتان، فیصل آباد اور سرگودھا کے راستے سے گزرے گی۔
اسی طرح تیسری اسپیشل عید ٹرین کراچی سے لاہور کے لیے 25 مئی کو روانہ ہوگی۔
ذرائع کے مطابق اس بار عید کے موقع پر پشاور کو عارضی طور پر عید ٹرین سروس میں شامل نہیں کیا گیا، جس کے باعث پشاور کے لیے کراچی، لاہور اور کوئٹہ سے کوئی خصوصی ٹرین نہیں چلائی جائے گی۔







