Post Views: 109
اسلام آباد: حکومت نے عوام پر ایک اور مالی بوجھ ڈال دیا ہے، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مئی کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں 28 فیصد تک اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 3.51 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 16.04 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح سوئی ناردرن کے سسٹم کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 3.43 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 16.98 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اوگرا کے فیصلے میں تاخیر کے باعث مئی کی قیمتوں کے تعین میں غیر معمولی تاخیر ہوئی، جس کے نتیجے میں نیا ریٹ جاری کیا گیا ہے۔







