ایران کی سخت وارننگ، آئندہ کسی بھی حملے کا پہلے سے زیادہ طاقتور جواب دینے کا اعلان-ایران کی سخت وارننگ، آئندہ کسی بھی حملے کا پہلے سے زیادہ طاقتور جواب دینے کا اعلان-آزاد کشمیر انتخابات: ووٹرز کی کم شرکت انتخابی عمل پر سوالیہ نشان، پی ٹی آئی کا مؤقف-آزاد کشمیر انتخابات: ووٹرز کی کم شرکت انتخابی عمل پر سوالیہ نشان، پی ٹی آئی کا مؤقف-بابراعظم کی ٹیسٹ سنچری کا انتظار طویل، 33 اننگز گزرنے کے باوجود تین ہندسوں تک نہ پہنچ سکے-بابراعظم کی ٹیسٹ سنچری کا انتظار طویل، 33 اننگز گزرنے کے باوجود تین ہندسوں تک نہ پہنچ سکے-ایران مذاکرات بحال کرنے پر آمادہ، پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششوں میں اہم پیشرفت-ایران مذاکرات بحال کرنے پر آمادہ، پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششوں میں اہم پیشرفت-دریائے چناب میں پانی کا خطرناک بہاؤ، جلالپورپیروالا میں بند ٹوٹ گیا، 5 بستیاں زیرِ آب-دریائے چناب میں پانی کا خطرناک بہاؤ، جلالپورپیروالا میں بند ٹوٹ گیا، 5 بستیاں زیرِ آب

تازہ ترین

عمران خان کو دھندلے پن کی شکایت، طبی معائنے کے لیے عدالت میں درخواست دائر

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آنکھوں میں دھندلے پن کی شکایت کے پیش نظر ان کے طبی معائنے کے لیے انسداد دہشتگردی عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
علیمہ خان نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان کو شدید دباؤ اور دھندلے پن کی شکایت ہے اور ان کے ذاتی معالج نے آخری مرتبہ 4 نومبر 2024 کو آنکھوں کا چیک اپ کیا تھا۔ درخواست میں وفاقی اور پنجاب حکومت کے ماتحت ڈاکٹروں پر اعتماد نہ ہونے کی وجہ سے ذاتی معالج کو میڈیکل بورڈ میں شامل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں عدالت سے اپیل کی گئی کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بنیادی حقوق سے محروم نہ رکھا جائے اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فوری طور پر میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا جائے۔
ای ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے درخواست کی ابتدائی سماعت کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کر دیے اور جواب 29 اگست تک طلب کر لیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں