کراچی: عالمی اور ملکی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں آج بھی سونا مزید مہنگا ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 43 ڈالر 70 سینٹ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی نئی قیمت 4 ہزار 219 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔
دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ 24 قیراط فی تولہ سونا 4 ہزار 370 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 44 ہزار 336 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 933 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 79 ہزار 880 روپے ہوگئی۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فی تولہ چاندی 200 روپے اضافے کے بعد 7 ہزار 279 روپے کی سطح پر پہنچ گئی، جبکہ 10 گرام چاندی 171 روپے مہنگی ہو کر 6 ہزار 199 روپے میں فروخت ہونے لگی۔







