شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری؛ حکومت کی جانب سے اہم سہولت متعارف کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان کے عوام کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت سامنے آئی ہے، حکومت نے شہریوں کو ایک اہم اور بڑی سہولت ان کی دہلیز تک فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
حکومتِ پاکستان نے شہریوں کی آسانی اور دیرینہ مطالبات کو مدنظر رکھتے ہوئے پاسپورٹ کی گھر تک ترسیل کے لیے نئی ڈیجیٹل سروس شروع کرنے کی اصولی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈیجیٹل ایپ کے ذریعے فراہم کی جانے والی خدمات کو جدید خطوط پر استوار کرنے سے متعلق پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اس اقدام کا بنیادی مقصد شہریوں کو دفاتر کے بار بار چکر لگانے اور لمبی قطاروں کی زحمت سے بچانا ہے تاکہ پاسپورٹ کے حصول کا عمل مزید آسان اور سہل بنایا جا سکے۔
اجلاس میں ڈور اسٹیپ پاسپورٹ ڈیلیوری سروس کے آغاز کے لیے تمام ضروری قواعد و ضوابط اور ایس او پیز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
حکام کے مطابق اس نئے ڈیجیٹل نظام کے مکمل نفاذ کے بعد نہ صرف پاسپورٹ کے اجرا کا عمل تیز ہوگا بلکہ شفافیت کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں