پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کا عمران خان کی رہائی کے لیے جلسے جلوسوں کا اعلان-پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کا عمران خان کی رہائی کے لیے جلسے جلوسوں کا اعلان-ٹرمپ کا پاکستان کے ذریعے ایرانی تجاویز پر ردعمل، مذاکرات پر عدم اطمینان کا اظہار-ٹرمپ کا پاکستان کے ذریعے ایرانی تجاویز پر ردعمل، مذاکرات پر عدم اطمینان کا اظہار-ججز ٹرانسفر کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کی سنیارٹی لسٹ تبدیل، نیا ڈیوٹی روسٹر جاری-ججز ٹرانسفر کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کی سنیارٹی لسٹ تبدیل، نیا ڈیوٹی روسٹر جاری-پیٹرول اور ڈیزل پر 153 اور 116 روپے تک ٹیکسز و مارجنز کا انکشاف، اصل قیمت سامنے آگئی-پیٹرول اور ڈیزل پر 153 اور 116 روپے تک ٹیکسز و مارجنز کا انکشاف، اصل قیمت سامنے آگئی-جعلی شہریت: ایف آئی اے تحقیقات مکمل، 9 یو سی سیکرٹریز ملوث، اینٹی کرپشن کو رپورٹ ارسال-جعلی شہریت: ایف آئی اے تحقیقات مکمل، 9 یو سی سیکرٹریز ملوث، اینٹی کرپشن کو رپورٹ ارسال

تازہ ترین

شہرسلطان:غیرقانونی آئل ایجنسیوں کے خلاف کارروائی نہ ہوسکی

جتوئی روڈ اور مین روڈ پربغیر حفاظتی آلات غیرقانونی ڈیزل پٹرول کی ایجنسیاں قائم

محکمہ سول ڈیفنس مظفرگڑھ کے اہلکار صرف بھتہ وصول کرنے آتے،شہریوں کا احتجاج

شہرسلطان(نامہ نگار) کوٹلہ گانموں میں غیرقانونی پٹرول ڈیزل کی ایجنسیوں کے خلاف کوئی بھی قانونی کاروائی نہیں کی گئی کوئی بڑے حادثے کا خدشہ ہے شہرسلطان جتوئی روڈ اور مین روڈ پر جگہ جگہ غیرقانونی ڈیزل پٹرول کی ایجنسیاں قائم ہیں کسی بھی ایجنسی پر کوئی حفاظتی آلات ہی نہیں ہیں جس کہ کسی بھی وقت کوئی مسلہ پیش آسکتا ہے کوٹلہ گانموں بستی لشاری نیوڈوگر پوائنٹ اور مدنی چوک کوٹلہ گانموں ڈوگر پوائنٹ موجود ہیں جہاں پر ایرانی پٹرول ڈیزل کی کھلے عام فروخت ہورہی ہے مقامی لوگوں نے یہ بھی کہاہے کہ کوٹلہ گانموں میں ناقص پٹرول ڈیزل مہنگے داموں پر فروخت کیاجاتا ہے جس کی وجہ سے درجنوں موٹرسائیکل تباہ ہوچکے ہیں ،محکمہ سول ڈیفنس مظفرگڑھ صرف بھتہ وصول کرنے آتے ہیں مین جی ٹی روڈ ڈمروالا روڈجتوئی روڈ کوٹلہ گانموں روڈ اور دیگر دیہاتوں میں بھی غیرقانونی پوائنٹ لگے ہوئے ہیں جہاں سے سول ڈیفنس کے اہلکار صرف بھتہ وصول کرنے آتے ہیں ان تمام غیرقانونی ایجنسیوں میں کوئی بھی ایمرجنسی کی صورت میں کوئی بھی آلات موجود ہی نہیں نہ ہی ان کا پیمانہ ٹیھک ہے بلکہ ریٹ بھی زیادہ وصول کرتے ہیں پٹرول ڈیزل بھی ایرانی دیتے ہیں درجنوں شہریوں نے اعلی افسران سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں