Post Views: 44
بہاولپور(کرائم سیل) دولہے کوخوشیاں چڑھ گئیں، صدر پلی پردولہے کی گاڑی بے قابوہوکر شادی ہال میں جاگھسی،تین افرادزخمی ہوگئے ریسیکوزرائع کے مطابق گذشتہ روز صدرپلی پرقائم ایک شادی ہال کے گیٹ باہرسے دولہا اور دلہن آلٹو کارمیں سوارمووی بنواتے ہوئے شادی ہال میں انٹری کر رہے تھے کہ دولہا کا پاں بریک کے بجائے ریس پر آگیا جس کی و جہ سے آلٹو کار شادی ہال کے اندر داخل ہو گئی اور کرسیوں پر بیٹھے تین لوگ زخمی ہو گئے۔ ایک وکٹم کو ریسکیو سٹاف نے شفٹ کیا اور ایک کو موقع پر فسٹ ایڈ دی۔جبکہ ایک وکٹم بچہ پہلے ہی ہسپتال شفٹ ہو گیا تھا۔







