سیالکوٹ میں ون وہیلرزکی زد میں آنے والا دوکوٹہ کا مزدورجاں بحق

دوکوٹہ (نامہ نگار) ون و ہیلنگ کے شوق نے ایک اور گھر کا سہارا چھین لیا۔ ون و ہیلنگ کرنے والے کی زد میں آ کر دوکوٹہ کا مزدور نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا ۔ تفصیل کے مطابق نواحی چک نمبر 143 ڈبلیو بی کے رہائشی شیخ شیر محمد کا جوان سالہ بیٹا شیخ فدا حسین جو کہ روزگار کے سلسلہ میں سیالکوٹ میں تھا ۔کام سے فارغ ہو کر رات 10 بجے جب شیخ فدا حسین اپنے دیگر دو دوستوں کے ہمراہ ہوٹل سے کھانا کھا کر نکلا تو شہر میں ون و ہیلنگ کرنے والے نامعلوم نوجوان کے موٹر سائیکل کی زد میں آ گئے جس سے متوفی کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں اور شدید زخمی ہونے کی وجہ سے قومہ میں چلا گیا دوسرے دوست کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئی جب کہ ان کا تیسرا دوست معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ ون و ہیلنگ کرنے والا نوجوان موقع سے فرار ہو گیا تھا تا ہم سی سی ٹی وی فوٹیج کے تحت اس کا سراغ لگا کر اس کو گرفتار کر لیا گیا ۔مزدور نوجوان شیخ فدا حسین کی میت گھر پہنچنے پر کہرام برپا تھا مرحوم کی نماز جنازہ پٹرولنگ چوکی دوکوٹہ کے قریب ادا کی گئی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں