سیاست اپنی اپنی جگہ مگر پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، ملک کو مستحکم کرنا مشترکہ ذمہ داری ہے، شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست اپنی اپنی جگہ مگر پاکستان سب کا ہے اور ملک کو مستحکم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہ ایوان ایک خاندان کی مانند ہے جہاں ملک بھر سے منتخب نمائندے موجود ہیں۔ ان کے مطابق جمہوریت میں اختلافِ رائے ایک فطری عمل ہے، تاہم قومی مفاد کو ہمیشہ فوقیت دی جانی چاہیے۔
شہباز شریف نے اپوزیشن رہنما محمود خان اچکزئی کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ان کے خطاب کو توجہ سے سنا ہے، تاہم اس پر تفصیلی جواب مناسب وقت پر دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹا جا سکے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں