کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد قیمتی دھاتوں کے خریداروں کو ریلیف ملا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت 124 ڈالر کم ہو گئی، جس کے بعد عالمی سطح پر سونے کی نئی قیمت 4 ہزار 328 ڈالر فی اونس پر آ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھنے میں آئے، جہاں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 12 ہزار 489 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 55 ہزار 327 روپے تک پہنچ گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 11 ہزار 240 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 89 ہزار 772 روپے مقرر ہوئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی۔ فی تولہ چاندی 463 روپے سستی ہو کر 7 ہزار 267 روپے کی سطح پر آ گئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 421 روپے کم ہونے کے بعد 6 ہزار 202 روپے ہو گئی۔
ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات براہ راست مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔







