ملکی مسائل کی جڑ آئین پر عمل نہ ہونا ہے، موجودہ نظام ہی مؤثر ہے: رانا ثنا اللہ-ملکی مسائل کی جڑ آئین پر عمل نہ ہونا ہے، موجودہ نظام ہی مؤثر ہے: رانا ثنا اللہ-"مسلمان ہونے پر فخر ہے، پانچ وقت کی نماز باقاعدگی سے ادا کرتی ہوں"، راکھی ساونت-"مسلمان ہونے پر فخر ہے، پانچ وقت کی نماز باقاعدگی سے ادا کرتی ہوں"، راکھی ساونت-تھانے کے اندر خاتون سے مبینہ زیادتی، اے ایس آئی گرفتار، ایس ایچ او سمیت 78 اہلکار معطل-تھانے کے اندر خاتون سے مبینہ زیادتی، اے ایس آئی گرفتار، ایس ایچ او سمیت 78 اہلکار معطل-کشمیر میں حکومت سازی، نواز شریف نے کابینہ سے متعلق پارٹی پالیسی واضح کر دی-کشمیر میں حکومت سازی، نواز شریف نے کابینہ سے متعلق پارٹی پالیسی واضح کر دی-ڈپٹی کمشنر ملتان کا بڑا ایکشن، چیف وارڈن سول ڈیفنس اسد اللہ کھیڑا ڈی نوٹیفائی، اختیارات کے مبینہ غلط استعمال پر کارروائی-ڈپٹی کمشنر ملتان کا بڑا ایکشن، چیف وارڈن سول ڈیفنس اسد اللہ کھیڑا ڈی نوٹیفائی، اختیارات کے مبینہ غلط استعمال پر کارروائی

تازہ ترین

سونا مہنگا ہوگیا؛ فی تولہ قیمت میں اچانک ہزاروں روپے اضافہ

کراچی: عالمی اور ملکی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد سرمایہ کاروں اور خریداروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 78 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 744 ڈالر تک جا پہنچی، جس کے اثرات فوری طور پر پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹوں پر بھی مرتب ہوئے۔
ملکی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط فی تولہ سونا 7 ہزار 800 روپے مہنگا ہو گیا، جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 96 ہزار 762 روپے ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ سامنے آیا، جہاں 6 ہزار 687 روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 90 ہزار 416 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی تیزی دیکھی گئی۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 373 روپے اضافے کے بعد 8 ہزار 445 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 320 روپے بڑھ کر 7 ہزار 240 روپے ہو گئی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں