ساہیوال میں نابالغ لڑکی سے نکاح کرنے پر دولہا سمیت 5 افراد گرفتار

ساہیوال ( نمائندہ خصوصی)ساہیوال کے نواحی گاؤں 103 نائن ایل میں کم عمر لڑکی سے نکاح کرنے پر پولیس نے دولہا، ساس اورباراتیوں کو گرفتار کر لیا ۔پولیس نے دولہا اس کی ساس، نکاح خواں ،گواہان اور باراتیوں کے خلاف چائلڈ میرج ایکٹ کی خلاف ورزی کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ ایک مزدور ساجد نے تھانہ ڈیرہ رحیم پولیس کو اطلاع دی کہ اس کی سابقہ بیوی پٹھانی بی بی نے اس کی بیٹی 15 سالہ آمنہ جو کہ ابھی نابالغ ہے کا نکاح ایک نوجوان رمضان سے کر دیا ہے اور اب رخصتی کی تیاری کر رہے ہیں جس پر پولیس ڈیرہ رحیم نے چھاپہ مار کر بچی کی رخصتی کی کوشش ناکام بنا دی اور پولیس نے دولہا، اس کی ساس ،گواہان اورباراتیوں کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ نکاح کرانے والے قاری رحمت کی گرفتاری کے لیے پولیس اوکاڑہ پہنچ گئی ہے۔ پولیس نے نکاح کروانے والے پانچ افراد کے خلاف جو موقع پر موجود تھے ۔مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں