Post Views: 28
ساہیوال(نمائندہ خصوصی)ساہیوال شادمان ٹاؤن میں گھریلو جھگڑے پر ایک شخص نے اپنی بھاوج اور اپنے بھتیجی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس سے دونوں ماں بیٹی جھلس کر زخمی ہو گئی جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ آگ نے پورے گھر کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس سے گھریلو سامان بھی جل گیا۔ ریسکیو 1122 کی گاڑیوں نے آگ کو موقع پر پہنچ کر بجھا دیا ۔بتایا گیا ہے کہ ایک عورت ثوبیہ کا خاوند محنت مزدوری کرنے کے لیے کمالیہ شہر گیا ہوا تھا ۔گھر میں ثوبیہ اپنی تین سالہ بیٹی سدرہ کے ہمراہ اکیلی تھی ۔اس دوران اس کا دیور اعظم گھر میں داخل ہوا اور اس نے پٹرول اور کیمیکل چھڑک کر آگ لگا دی۔ زخمی ثوبیہ کی حالت ہسپتال میں تشویش ناک ہے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔







