راجن پور: دریائے سندھ کا کٹاؤ تیز، قریبی بستیوں، فصلوں کا خطرہ لاحق

راجن پور (ڈپٹی بیورو چیف)ٹھل مہتم کے مقام پر دریائے سندھ کے کٹاؤ میں خطرناک حد تک تیزی آ گئی، تاہم فنڈز کی منظوری کے دعوؤں کے باوجود تاحال حفاظتی کام شروع نہ ہو سکا۔ دریا مسلسل آبادیوں اور زرعی اراضی کی جانب بڑھنے لگا جس پر اہل علاقہ شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر فوری طور پر حفاظتی بند اور کٹاؤ روکنے کے اقدامات نہ کیے گئے تو بڑے پیمانے پر مزید اراضی کے ساتھ بستیوں کے ڈوبنے کا خدشہ ہے۔ متاثرین نے متعلقہ محکموں کی غفلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دریا کے کٹاؤ میں اچانک شدید تیزی اچکی ہے صورتحال دن بدن سنگین ہوتی جا رہی ہے۔اہل علاقہ نے رکن قومی اسمبلی عمار خان لغاری اور رکن صوبائی اسمبلی شیر علی خان گورچانی سے فوری نوٹس لینے اور کٹاؤ روکنے کے منصوبے پر عملی طور پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں