راجن پور (ڈپٹی بیورو چیف) راجن پور میں ٹرائیبل ایریا سے ہزاروں میدانی علاقوں کے لوگوں کا ڈومیسائل بنواکر وفاقی اور صوبائی محکموں میں ملازمت کا انکشاف ہوا ہے۔ پی اے نے فوری طور پر تدارک کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر راجن پور کو رپورٹ پیش کر دی۔ ڈپٹی کمشنر راجن پور نے جعل سازی سے ڈومیسائل بنوانے کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے کمیٹی قائم کر دی۔ کمیٹی اپنا پہلا اجلاس آج کرئے گی۔ پہاڑی علاقوں کے لوگوں نے پی اے کے اقدامات کو سہرا ہے۔ ان شاء اللہ میری تقرری کے دوران کسی سے زیادتی نہیں ہوگی۔ تفصیل کے مطابق راجن پور میں کوہ سلیمان پہاڑوں علاقوں میں متعدد لوگوں نے ڈومسائل حاصل کرکے وفاقی اور صوبائی محکموں میں ملازمت کے علاوہ میڈیکل اور انجیرنگ کے شعبہ میں داخل حاصل کرلیا۔ جبکہ اصل حقدار تعلیم حاصل نہ ہونے کی وجہ سے اپنے حق سے محروم ہو جاتے ہیں قبل ازیں محمد امین گورچانی نے بھی احتجاج کیا اور حکومت پنجاب کو اس گھناونے جرم میں ملوث لوگوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ گزشتہ روز پی اے بی ایم پی ناصر شہزاد ڈوگر نے ڈپٹی کمشنر راجن پور کو رپورٹ پیش کی ۔ ڈپٹی کمشنر راجن پور نے رپورٹ اور تجاویز سے اتفاق کرتے ہوئے کمیٹی قائم کر دی۔ کمیٹی میں پی اے۔ ایڈیشنل کمشنر ریونیو۔ ایڈیشنل کمشنر جنرل۔ نائب تحصیلدار شامل ہونگے۔ ڈومسائل حاصل کرنے کا خواہش مند کمیٹی کے سامنے پیش ہو کرکے اپنے کاغذات دکھانے کے علاوہ بلوچی زبان میں روانی کے ساتھ گفتگو کرے گا۔پی اے ناصر شہزاد ڈوگر نے کہا کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی۔ بلوچوں کو ان کا حق دیا جائے گا۔ کوئی بلوچوں کے حق پر طاقت یا کسی اور طریقہ سے ڈاکہ نہیں ڈال سکے گا۔ دوسری طرف بلوچ قبائل نے پی اے ناصر شہزاد ڈوگر کے اس اقدام کو سہراتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے۔







