خاتون کو ورغلا کر زبردستی جنسی زیادتی کرنے والا جعلی پیر گرفتار

لاہور: کاہنہ پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے ایک جعلی پیر کو گرفتار کر لیا ہے، جس پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزم نے چند روز قبل ایک خاتون کو مبینہ طور پر ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ ملزم خود کو روحانی عامل اور پیر ظاہر کرتا تھا اور دم کرنے کے بہانے متاثرہ خاتون عزراں بی بی کے گھر پہنچا۔
پولیس کے مطابق موقع ملنے پر ملزم نے خاتون کو گھر میں اکیلا پا کر مبینہ طور پر زیادتی کی اور فرار ہو گیا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم فاروق دورانِ تفتیش متعدد جرائم کا اعتراف کر چکا ہے اور اس نے خود کو جعلی پیر ظاہر کر کے پہلے بھی لوگوں کو مبینہ طور پر لوٹا ہے۔
ایس ایچ او عامر شہزاد کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی نے کہا ہے کہ جرائم میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں