Post Views: 49
حکومت نے آئیسکو، گیپکو اور فیسکو کے 50 سے 100 فیصد تک شیئرز فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت پاور سیکٹر کی کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس میں تینوں ڈسکوز کی نجکاری سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے آئیسکو، گیپکو اور فیسکو کے لیے ٹرانزیکشن اسٹرکچر کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت ہر ڈسکو کے 50 فیصد سے 100 فیصد تک شیئر کیپیٹل فروخت کرنے کی پیشکش کی جائے گی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہر ڈسکو کا شیئر کیپیٹل انتظامی کنٹرول کے ساتھ ہوگا اور اس کی حتمی منظوری کابینہ دے گی۔







