پاکستان کے تجربہ کار فاسٹ بولر حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وائٹیلیٹی بلاسٹ کے ایک میچ میں لائسٹرشائر کے خلاف کھیلتے ہوئے حسن علی نے 4 وکٹیں حاصل کیں اور اسی کے ساتھ اہم سنگِ میل عبور کر لیا۔
انہوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 350 وکٹیں مکمل کر کے عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا، جو پہلے افغان اسپنر راشد خان کے پاس تھا۔
حسن علی نے یہ کارنامہ صرف 243 میچز میں انجام دیا جبکہ راشد خان نے 350 وکٹوں کا ہدف 251 میچز میں مکمل کیا تھا۔
چیمپئنز ٹرافی 2017 کے ہیرو حسن علی کی اس شاندار کامیابی پر کرکٹ حلقوں اور شائقین کی جانب سے انہیں بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔
Hasan Ali has become the fastest bowler to 350 wickets in T20s. He has reached the milestone in 243 matches going past Rashid Khan's record of reaching 350 wickets in 251 matches #Cricket pic.twitter.com/drF3IcWFGe
— Saj Sadiq (@SajSadiqCricket) June 7, 2026







