جنوبی پنجاب میں اقراری بولا اور جاوید عازی گروپ کی دہشت، ایک اور شہری قتل

بہاولپور ( کرائم سیل) جنوبی پنجاب میں ڈکیتی، راہزنی، اقدام قتل اور قتل کے واقعات میں ملوث اقراری بولا اور جاوید عاربی گروپ نے پولیس رٹ چیلنج کرنے کے ساتھ اپنے جرائم کی تمام حدیں پار کردیں۔ یہ گروہ مختلف اضلاح کوٹ، ادو، ڈیرہ غازی خان اور لیہ میں سرعام دھاک بٹھا چکا ہے اور مخالفین کو قتل یا زخمی کرنے کو معمول بنا چکا ہے۔ پولیس اور تحقیقاتی ادارے بار بار کارروائی کے باوجود انہیں پکڑنے میں ناکام نظر آ رہے ہیں، جس سے علاقے میں خوف اور دہشت کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔ حالیہ واقعات میں گروہ نے نہ صرف رمضان شریف میں ببلی مشوری پر فائرنگ کر کے اسے معذور کر دیا بلکہ حال ہی میں ساجد حسین کو بھی قتل کر دیا۔ متاثرین نے آر پی او ڈیرہ غازی خان کی کھلی کچہری میں اپنی شکایات بیان کیں، تاہم حالات مسلسل تشویشناک ہیں۔صابر حسین کی مدعیت میں درج مقدمہ نمبر 326/26 بجرم 302/34 تھانہ دائرہ دین میں درج مقدمے کا متن یہ ہے۔صابر حسین ولد منظور حسین قوم کوکھر سکنہ بستی دانگی موضع احسانپور بنام :- 1- اقرار حسین ولد غلام شبیر قوم بولہ سکنہ احسانپور 2- جاوید اقبال دلد چاندن قوم عالی سکنہ چک نمبر 148 ٹی ڈی اے تحصیل و ضلع لیہ 3 باشم ولد سعید احمد قوم ساوند سکنہ کوٹ سلطان ضلع لیہ درخواست برائے اندراج مقدمہ جناب عالی اگزارش ہیکہ میں بستی دائگی موضع احسانپور کا رہائشی ہوں۔ گھلو موڑ روڈ بمقام بستی وانگی سڑک کے جنوبی جانب ہماری پرچون کی دوکان ہے میں اور میر ابھائی ساجد حسین باری باری دوکان پر بیٹھ کر دوکان چلاتے ہیں امشب مور محد 14.05.2026 کو قریب 08:00 کبیرات میں اور میرے بھائی ساجد حسین، محمد فاروق، عبدالروف دوکان پر بیٹھے ہوئے تھے کہ اس دوران محمد فاروق اور عبد الروف برادران دوکان کے سامنے مسجد میں نماز پڑھنے چلے گئے۔ میرا بھائی ساجد حسین دوکان کے کاونٹر پر بیٹھا ہوا تھا جبکہ میں سائیڈ پر بینچ پر بیٹھا ہوا تھا کہ اچانک دوکان کے سامنے ایک موٹر سائیکل 125/CG بلا نمبری برنگ لال آکرڑ کی جس پر تین اشخاص سوار تھے۔ جن کو دوکان کے بلب کی روشنی میں اقرار حسین مسلح کلاشنکوف، جاوید اقبال عالی مسلح کلا شکوف، ہاشم ساوند مسلح کلاشنکوف کو بخوبی شناخت کیا اقرار حسین اور جاوید اقبال دوکان کے گیٹ پر آگئے اور ہاشم ساوند مسلح ہو کر سٹارٹ موٹر سائیکل بیٹار با قرار حسین نے آواز دی کہ گھڑے ہو جاؤ آج تمہیں جان سے مار کر رہو گا۔ شور واویلہ سن کر محمد فاروق، عبدالروف بر اور ان مسجد سے ہماری طرف دوڑے اقرار حسین نے اپنی کلاشنکوف سے جان سے مارنے کی خاطر ساجد حسین برادرم پر 3/4 فائر کیے جو ساجد حسین کو سامنے دائیں طرف چھاتی پر اور پیٹ پر لگے جبکہ جاوید اقبال نے اپنی کلاشنکوف سے ساجد حسین برادرم پر سیدھے فائر کیے جو ساجد حسین کو دائیں بازو اور بغل میں لگے۔ ہر دو اقرار حسین اور جاوید اقبال نے مجھ پر بھی فائر نگ لیکن بفضل تعالی میں محفوظ رہا۔ ہر دونے للکارے مارے کہ جو کوئی نزدیک آیا تو جان سے مار دیں گے۔ فاروق اور عبدالروف برادران نے وقوعہ بچشم خود دیکھ بخوف جان کھڑے رہے۔ ساجد حسین برادرم آتشیں اسلحہ کے فائر لگنے سے شدید زخمی ہو گیا اور ضربات کی تاب نہ لا کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ اقرار حسین، جاوید اقبال بھاگ کر ہاشم ساوند کے پیچھے موٹر سا ئیکل ہوگا کر وجہ عناد یہ ہے کہ ہمارے رشتہ داروں کی اقرار حسین وغیرہ کے ساتھ سابقہ دشمنی چلی آرہی ہے۔ ملزمان کو شبہ تھا کہ ہم ان کے مخالفین کی امداد کرتے ہیں۔ اس رنج کی بناء پر جملہ ملزمان نے ہم صلاح وہم مشورہ ہو کر میرے بھائی ساجد حسین کو ناحق قتل کیا ہے۔ درخواست پیش کرتا ہوں کا روائی کی جاوے۔ عرضے صابر حسین ولد منظور حسین قوم کار کھر سکنہ بستی دانگی موضع احسانپور ۔

شیئر کریں

:مزید خبریں