Post Views: 24
او جی ڈی سی نے آف شور بڈ راؤنڈ 2025 میں تیل و گیس کے 8 ایکسپلوریشن بلاکس حاصل کر لیے
ترجمان او جی ڈی سی کے مطابق پاکستان میں تقریباً دو دہائیوں بعد آف شور ایکسپلوریشن کا باقاعدہ آغاز کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے اس پیش رفت کو توانائی کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔
ترجمان او جی ڈی سی نے بتایا کہ ادارہ دو بلاکس میں بطور آپریٹر جبکہ چھ بلاکس میں جوائنٹ وینچر پارٹنر کے طور پر کام کرے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھیں گے اور توانائی کی سلامتی کو فروغ ملے گا۔
ترجمان کے مطابق آف شور بڈ راؤنڈ 2025 پاکستان کے توانائی کے شعبے میں ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا۔







