تازہ ترین

بہاولپور: کمشنر و ڈی سی آفس میں کوٹھی مافیا کا راج، سفارشی ملازمین قابض، حقدار دربدر

بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) کمشنر و ڈی سی آفس کے ملازمین کی اجارہ داری ، اختیارات کا اندھا قانون نافذ ، دوسرے محکموں سے آئے ملازمین نے اپنی اجارہ داری قائم کر لی ، کنٹریکٹ پر آئی خاتون افسر نوشابہ ملک کو خلاف قانون آفیسر کالونی میں کوٹھی الاٹ ، نوشابہ ملک ملتان ٹرانسفر ، کوٹھی چھوڑنے کو تیار نہیں ، لیگی ایم پی اے رانا طارق سفارشی ، سابق کمشنر نے نوشابہ ملک کی الاٹمنٹ کینسل کر دی تھی ، کمشنر آفس کا ڈویژنل ناظر محبوب صفدر بخاری بھی آفیسر کالونی کی کوٹھی پر قابض ، موجودہ کمشنر کے اچانک دورہ کے بعد محبوب صفدر بخاری سے کوٹھی خالی کروا لی گئی ، صفدر بخاری کے پاس ون یونٹ سٹاف کالونی بھی پہلے ہی 39 Ist گھر موجود تھا ، جونیئر کلرک ڈی سی آفس مظہر الٰہی عرصہ 15 سال سے ایک ہی سیٹ پر تعینات ، ملازمین کو کواٹرز گھر و کوٹھیوں کی الاٹمنٹ کے اسسٹنٹ کے طور پر لوٹ مار کا دھندہ عروج پر پہنچا دیا ، محکمہ ہیلتھ سے آئے حفیظ نامی کمپیوٹر آپریٹر کو ڈیلنگ کے لیے رکھ لیا ، حفیظ بھی اپنے مدر ڈیپارٹمنٹ کی بجائے ایک عرصہ سے ڈی سی آفس براجمان ، کمشنر آفس کا نام نہاد پی ایس او حامد بخاری بھی آفیسر کالونی میں خلاف قانون کوٹھی لے بیٹھا ، مظہر الٰہی اور حامد بخاری کا گٹھ جوڑ بھی بے نقاب ، انتظامی سیٹوں پر بیٹھے کلرکس آفس سپریڈنٹس ، ناظر صاحبان بیوروکریسی پر بھاری ، خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) کوٹھی نہ ملنے پر سرکٹ ہاؤس براجمان ، سفارشی اور کرپٹ مافیا بے لگام ، کمشنر و ڈی سی آفس میں کرپٹ مافیا کاراج ، اندھا بانٹیں ریوڑیاں ، اپنوں اپنوں دے کے مصداق کوارٹرز و کوٹھیاں الاٹنمنٹ کرنے والے خود دو دو رہائش گاہیں استعمال کرنے لگے ، پنجاب حکومت کے مرکزی دفاتر میں کرپشن و لوٹ مار کا اژدھام ، کوئی پوچھنے والا نہیں ، شہریوں کا اظہار حیرت ، فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ۔ تفصیل کے مطابق کمشنر آفس کا ڈویژنل ناظر محبوب صفدر بخار ی نے بھی اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے سابق خاتون کمشنر سے مبینہ دھوکہ دہی کرتے ہوئے 8/D آفیسر کالونی نزد احاطہ تحصیل کوٹھی الاٹ کرا لی، موجودہ کمشنر نے میڈیا کی نشاندہی پر معاملہ نوٹس پر آنے پر محبوب صفدر کی یہ الاٹمنٹ منسوخ کر دی ، صفدر بخاری سے گزشتہ ایک سال کا ہاؤس رینٹ بھی وصول کیا جائے ، محبوب صفدر کے پاس 39 فرسٹ ون یونٹ سٹاف کالونی میں پہلے ہی ایک گھر تھا ۔ اِس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ سرکاری کوارٹرز ، گھر و کوٹھیوں کی الاٹمنٹ کا اسسٹنٹ ، جونیئر کلرک مظہر الٰہی، ڈی سی آفس میں عرصہ 15 سال سے ایک ہی سیٹ پر براجمان ہے جس نے اطلاعات کے مطابق حفیظ نامی محکمہ ہیلتھ کے ملازم کے سرکاری ملازمین سے کوارٹرز و کوٹھیاں الاٹمنٹ کے نام پر مال پکڑنا شروع کر رکھا ہے جب کہ حفیظ بھی اپنے مدر ڈیپارٹمنٹ کی بجائے ڈی سی آفس براجمان ہے ۔ اِسی طرح یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مظہر الٰہی نے اپنے ڈیپارٹمنٹل سکیل سے بڑھ کر 15 ویں سکیل سے اوپر کے ملازمین کی الاٹمنٹ کروا کر ایک کوٹھی اپنے نام الاٹ کر رکھی ہے جس میں وہ رہائش پذیر ہے ۔ مظہر الٰہی نے تعلیمی بورڈ بہاول پور کے کمپیوٹر ڈیٹا آپریٹر و مبینہ پی ایس او ٹو کمشنر حامد بخاری کو بھی ناجائز طریقہ سے 19/D آفیسر کالونی میں ایک کوٹھی دے رکھی ہے ۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کنٹریکٹ پر بھرتی سابق چائلڈ پروٹیکشن کی خاتون آفیسر نوشبانہ ملک جنہیں گزشتہ سال بہاول پور سے تبادلہ کر کے ملتان بھیج دیا گیا تھا اُن کو بھی آفیسر کالونی میں 5/D کوٹھی الاٹ کی گئی تھی جسے سابقہ خاتون کمشنر نے الاٹمنٹ منسوخ کرتے ہوئے مبینہ طور پر کوٹھی خالی کروانے کے احکامات جاری کیے گئے تھے مگر بتایا جاتا کہ نوشابہ ملک تاحال اِس کوٹھی پر قابض ہے اور لیگی رہنماء و ایم پی اے رانا محمد طارق کی سفارش پر تا حال اِس سے کوٹھی خالی نہ کروائی گئی ہے ۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ حال ہی تعینات ہونے والی خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) بھی اپنی تعیناتی سے تاحال سرکٹ ہاؤس میں رہائش پذیر ہیں اور انھیں تاحال کوئی بھی کوٹھی الاٹ نہیں کی گئی ۔ دوسری جانب بتایا جاتا ہے کہ کمشنر و ڈی سی آفس میں دوسرے محکموں سے آئے ملازمین نے اِن دفاتروں کے ملازمین کو ناکارہ ثابت کرتے ہوئے اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے اور حق دار سرکاری ملازمین کئی کئی سالوں سے سرکاری کوارٹرز یا کوٹھی کے حصول کے لیے کھڑے ہیں مگر کمشنر وڈی سی آفس میں موجود کوارٹرز الاٹمنٹ مافیا نے پہلے آئیں پہلے پائیں و خلاف ضابطہ کارروائیاں ڈالنا شروع کر رکھی ہیں ۔ شہریوں نے کمشنر و ڈی سی آفس میں موجود کرپٹ مافیا کو لگام ڈالنے اور دوسرے محکموں سے ملازمین کو واپس اُن کے مدر ڈیپارٹمنٹس میں بھجوانے سمیت محبوب صفدر بخاری سے گزشتہ ایک سال کا ہاؤس رینٹ لینے ، نوشابہ ملک سے کوٹھی خالی کرانے سمیت ون یونٹ سٹاف کالونی و آفیسرز کالونی میں رہائش پذیر ملازمین کی مکمل سکرونٹی کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ حق دار ملازمین رہائش کی سہولت بہم مل سکے ۔اس حوالے سے نوشابہ ملک نے اپنے موقف میں بتایا کہ انہیں قانون کے مطابق ہی کوٹھی ملی ہوئی ہے۔ علاوہ ازیں ایم پی اے رانا طارق نے الزامات کی تردید کی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں