بہاولپور میں منشیات فروش بے لگام، نوجوان نسل نشے کی لت میں مبتلا

بہاولپور(کرائم رپورٹر)بہاولپور میں منشیات فروشوں کا مکمل راج، مکروہ دھندہ نہ رک سکا ۔نو جو ا ن منشیات کے عادی بننے لگے۔ پولیس خاموش تماشائی ؟تفصیل کے مطابق بہاولپور میں منشیات فروشی عروج پر ریکارڈ یافتہ منشیات فروش بے لگام پولیس کی کارکردگی سست روی کا شکار ہے۔ذرائع کے مطابق بہاولپور کے ریکارڈ یافتہ منشیات فروش بالا گودی والا غریب اباد، سعید بوپا غریب اباد اور دیگر کئی منشیات فروش سی سی ڈی پولیس بہاولپور کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلے میں ہاف فرائی ہوئے مگر معلوم ہوا ہے کہ وہی منشیات فروش دوبارہ دن رات شہر بھر میں سرعام منشیات کا مکروہ دھندہ کرنے مصروف ہیں پولیس کی ان منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں صفر ؟ حیران کن بات ہے کہ انتہائی خطرناک عادی پیشہ ور منشیات فروش بالا گودی والا، اور سعید بوپا پولیس کی آنکھ سے اوجھل کیوں سرپرستی یا لاعلمی سمجھ سے بالاتر شہریوں نے بہاولپور پولیس کی کارکردگی پر سنگین سوالات کھڑے کر دیئے بہاولپور کے عوامی وسماجی حلقوں اور سول سوسائٹی نیٹ ورک نے آر پی او بہاولپور، ڈی پی او بہاولپور رانا عبدالوہاب، ریجنل آفیسر کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فوری طور پر مطالبہ کیا ہے کہ ان خطرناک منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے اور قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں