بہاولپور میں عدالتی مفرور کی گرفتاری پر پولیس پر حملہ، تین اہلکار زخمی

بہاولپور( کرائم رپورٹر)بہاولپور تھانہ سٹی یزمان کی حدود چکنمبر 103 ڈی بی میں عدالتی مفرور و منشیات فروش محمد حسنین ولد مقبول قوم کمہار کے گھر چھاپے کے دوران پولیس پارٹی پر مزاحمتی حملہ کر دیا گیا جسکے نتیجے میں تین پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے پولیس کے مطابق عدالتی مفرور ملزم حسنین کمہار کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیم نے اسکے گھر ریڈ کیا اس دوران ملزم حسنین کمہار اور اسکے 2/3 نامعلوم ساتھیوں نے پولیس کاروائی میں مزاحمت کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں پر چھریوں سے حملہ کر دیا حملے کے نتیجے میں کانسٹیبل شاہد حمید، کانسٹیبل فیضان ظفر اور کانسٹبل یاسر نذیر زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی واقعہ کا ڈی پی او بہاولپور رانا عبدالوہاب نے فوری نوٹس لے لیا ۔عدالتی مفرور و منشیات فروش حسنین کمہار سمیت دو سے تین نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی یزمان میں مقدمہ نمبر 393/26 بجرم 324 ت پ 353 ت پ 186 ت پ 34 ت پ درج کر لیا گیا ۔

شیئر کریں

:مزید خبریں