ملکی مسائل کی جڑ آئین پر عمل نہ ہونا ہے، موجودہ نظام ہی مؤثر ہے: رانا ثنا اللہ-ملکی مسائل کی جڑ آئین پر عمل نہ ہونا ہے، موجودہ نظام ہی مؤثر ہے: رانا ثنا اللہ-"مسلمان ہونے پر فخر ہے، پانچ وقت کی نماز باقاعدگی سے ادا کرتی ہوں"، راکھی ساونت-"مسلمان ہونے پر فخر ہے، پانچ وقت کی نماز باقاعدگی سے ادا کرتی ہوں"، راکھی ساونت-تھانے کے اندر خاتون سے مبینہ زیادتی، اے ایس آئی گرفتار، ایس ایچ او سمیت 78 اہلکار معطل-تھانے کے اندر خاتون سے مبینہ زیادتی، اے ایس آئی گرفتار، ایس ایچ او سمیت 78 اہلکار معطل-کشمیر میں حکومت سازی، نواز شریف نے کابینہ سے متعلق پارٹی پالیسی واضح کر دی-کشمیر میں حکومت سازی، نواز شریف نے کابینہ سے متعلق پارٹی پالیسی واضح کر دی-ڈپٹی کمشنر ملتان کا بڑا ایکشن، چیف وارڈن سول ڈیفنس اسد اللہ کھیڑا ڈی نوٹیفائی، اختیارات کے مبینہ غلط استعمال پر کارروائی-ڈپٹی کمشنر ملتان کا بڑا ایکشن، چیف وارڈن سول ڈیفنس اسد اللہ کھیڑا ڈی نوٹیفائی، اختیارات کے مبینہ غلط استعمال پر کارروائی

تازہ ترین

بہاولپور: دودھ پینے سے خاندان کے 12 افراد کی حالت غیر،ہسپتال منتقل

بہاولپور (نمائندہ خصوصی) دودھ پینے سے ایک ہی خاندان کے 12 افراد کی حالت غیر،ریسیکو نے تمام افراد کو ہاسپٹل منتقل کر دیا ،دودھ میں چھپکلی جانے کا خدشہ ، مقامی پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ۔تفصیل کے مطابق نورپورنورنگا کے نواحی علاقے گوٹھ غنی کے رہائشی ایک ہی گھر کے 12افراد کی دودھ پینے سے حالت غیر ہو گئی ، جن میں 50سالہ منظور احمد کھوکھر،32سالہ محمد عمران،25سالہ محمد عدنان،50سالہ عزیز مائی،18سالہ تانیہ بی بی،25 سالہ اقرا، 27سالہ سدرہ،اور 6سے 10 سالہ بچے جن میں عادل، مکی،مریم، حسینہ اور مریم دختر عمران شامل ہیں ، مبینہ طور پر مقامی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گھر کے تمام افراد نے رات کا کھانا کھانے کے بعد دودھ پیا جس کے کچھ دیر بعد انہیں متلی، قے اور پیٹ میں شدید درد کی شکایت شروع ہو گئی،صبح اہلِ محلہ نے متاثرین کو بے بےہوشی کی حالت میں دیکھ کر فوری طور پر ریسکیو 1122 کو اطلاع دی، ریسکیو ٹیمیں فوری موقع پر پہنچیں اور تمام 12 متاثرین کو تشویشناک حالت میں بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور منتقل کر دیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام مریضوں کو ایمرجنسی وارڈ میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ چند مریضوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ تھانہ مسافر خانہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابتدائی طور پر فوڈ پوائزننگ کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔لیکن اس بات کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ دودھ میں چھپکلی گر گئی تھی جس کی وجہ تمام 12افراد کی یہ حالت ہوئی ہے پولیس نے گھر سے دودھ کا سیمپل بھی قبضے میں لے لیا ہے جسے لیبارٹری بھجوایا جائے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں