بلوچستان :موسیٰ خیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، صحافی جاں بحق

خیرپورسادات،سلطان پور،لورالائی (نامہ نگار) ضلع موسیٰ خیل میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ صحافی لالا اسرافیل جاں بحق، تفصیل کے مطابق بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں واقعہ شہر کے علاقے ڈاکٹر گلی میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے انہیں نشانہ بنایا عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ مقتول کو چار گولیاں ماری گئیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے پولیس کے مطابق مقتول کی لاش کو ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں