بجٹ پیشی میں تاخیر، حکومت نے نئی تاریخ پر غور شروع کر دیا

اسلام آباد: وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش نہیں کیا جائے گا، جبکہ بجٹ کی نئی ممکنہ تاریخ کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی اقتصادی کونسل کا 3 جون کو ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی بجٹ پیش کرنے کی نئی تاریخ تاحال طے نہیں کی جا سکی، تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بجٹ 10 جون کو پیش کیا جا سکتا ہے۔
قومی اسمبلی کے ذرائع کے مطابق بھی وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیے جانے کا امکان موجود ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں