Post Views: 38
اسلام آباد: بجلی صارفین کے لیے ایک اور پریشان کن خبر سامنے آئی ہے، جس کے مطابق سی پی پی اے نے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں اضافہ کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں 82 پیسے فی یونٹ اضافے کی تجویز دی گئی ہے، جو مئی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں پیش کی گئی ہے۔ نیپرا اس درخواست پر 30 جون کو سماعت کرے گا، جس کے دوران تکنیکی اور مالی جائزے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ قیمتوں میں اضافہ کیا جائے یا موجودہ نرخ برقرار رکھے جائیں۔
سی پی پی اے کے مطابق مئی کے دوران بجلی کی اوسط پیداواری لاگت 9 روپے 25 پیسے فی یونٹ رہی۔
اگر نیپرا اس تجویز کی منظوری دے دیتا ہے تو ملک بھر کے صارفین پر مجموعی طور پر تقریباً 12 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔







