کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں ایک روز کی کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں آج نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں جمعرات کے روز فی اونس سونے کی قیمت 50 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 530 ڈالر تک پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھنے میں آئے، جہاں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 5 ہزار روپے بڑھ کر 4 لاکھ 75 ہزار 362 روپے ہو گئی۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 287 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 7 ہزار 546 روپے تک جا پہنچی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فی تولہ چاندی 60 روپے مہنگی ہو کر 8 ہزار 34 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 51 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 887 روپے کی سطح پر آگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 68 ڈالر کمی ہوئی تھی، جس کے بعد مقامی سطح پر بھی سونا سستا ہوا تھا۔







