ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کے شہر الخرج میں واقع پرنس سلطان ایئر بیس کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق مذکورہ ایئر بیس پر امریکی فضائیہ کے ری فیولنگ ٹینکر طیارے موجود تھے، جنہوں نے مبینہ طور پر ایران کے خلاف امریکی فضائی کارروائیوں میں معاونت فراہم کی تھی۔
دوسری جانب سعودی سول ڈیفنس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ینبع اور الخرج کو درپیش ممکنہ خطرات ختم ہو چکے ہیں اور صورتحال قابو میں ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ شب سعودی عرب کے ان دونوں شہروں کے لیے ممکنہ خطرے کے پیش نظر وارننگ جاری کی گئی تھی۔
اس سے قبل ایران کی جانب سے کویت، بحرین اور اردن میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو بھی میزائل حملوں کا نشانہ بنانے کے دعوے سامنے آ چکے ہیں۔
نوٹ: ایرانی میڈیا کے میزائل حملے سے متعلق دعوے کی آزاد ذرائع سے تاحال تصدیق نہیں ہو سکی۔







