Post Views: 101
ایران کی طرف سے اتوار اور پیر کی درمیانی رات کیے گئے میزائل حملوں کے جواب میں اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے سخت الفاظ میں ایران کو خبردار کر دیا ہے۔
وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ایران کے ان حملوں کی قیمت تہران کے عام شہریوں کو بھگتنا پڑے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے رات گئے ہونے والے میزائل حملوں میں اسرائیلی فوج کے کچھ اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں اور اب اس کا بدلہ تہران کو دینا ہوگا۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے الزام لگایا کہ ایران کے سپریم رہنما علی خامنہ ای جان بوجھ کر غیر مسلح شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں تاکہ اسرائیلی فوج کی کارروائیوں اور دفاعی صلاحیتوں کو کمزور کیا جا سکے۔
اسرائیل کاٹز نے کہا کہ اسرائیل جلد ہی ایران کے ان حملوں کا سخت اور مؤثر جواب دے گا۔







