مومنہ اقبال ہراسگی کیس: ثاقب چدھڑ کے خلاف تفتیش مکمل، عدالت نے عبوری ضمانت میں توسیع کر دی-مومنہ اقبال ہراسگی کیس: ثاقب چدھڑ کے خلاف تفتیش مکمل، عدالت نے عبوری ضمانت میں توسیع کر دی-ڈاکٹر نبیحہ علی نے خلع کی درخواست واپس لے لی، شوہر سے صلح کے بعد عدالت نے کیس خارج کر دیا-ڈاکٹر نبیحہ علی نے خلع کی درخواست واپس لے لی، شوہر سے صلح کے بعد عدالت نے کیس خارج کر دیا-آزاد کشمیر الیکشن: میرپور اور کوٹلی میں ووٹ پر ڈاکے کا الزام، بلاول بھٹو نے ریاست سے بڑا مطالبہ کر دیا-آزاد کشمیر الیکشن: میرپور اور کوٹلی میں ووٹ پر ڈاکے کا الزام، بلاول بھٹو نے ریاست سے بڑا مطالبہ کر دیا-راولاکوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کا مبینہ مسلح ملزم گرفتار، تفتیش میں اہم انکشافات کا دعویٰ-راولاکوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کا مبینہ مسلح ملزم گرفتار، تفتیش میں اہم انکشافات کا دعویٰ-نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، ریاست اور مسلح افواج سے متعلق بیانات پر کارروائی-نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، ریاست اور مسلح افواج سے متعلق بیانات پر کارروائی

تازہ ترین

انڈسٹریل سٹیٹ ملتان، فیکٹری میں بربریت مستحقین پر زہریلا کیمیکل چھڑک دیا، کئی متاثر، بھگدڑ

ملتان(سید قلب حسن، تصاویر، منصور عباس) انڈسٹریل اسٹیٹ میں فیکٹری میں خوفناک واقعہ پیش آیا ہے، انتظامیہ نے امدادکیلئے آئی خواتین اوربچوں پر زہریلاکیمیکل پھینک دیاجس سے دوبچوں سمیت چارافرادبری طرحجھلس گئےدیگرکئی مردوخواتین کے پائوں زخمی ہوگئے۔تفصیل کےمطابق انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع گلوبنانے والی فیکٹری عامرٹینری میں انتظامیہ نے امدادکیلئے آنےوالی سینکڑوں خواتین ،مردوں وبچوں کوفیکٹری کے اندربلاکرانہیں لائنوں میں بٹھادیااورانکے پائوں پرکیمیکل کی برسات کردی۔جس سے دوبچوں،ایک خاتون اورایک مردسمیت چارافرادبری طرح جھلس گئے جبکہ دیگرکئی افرادکےپائوں زخمی ہوگئے۔عینی شاہدین کے مطابق انڈسٹریل اسٹیٹ میں میاں مطلب کی عامرٹینری میں گزشتہ سے پیوستہ روزغریب خواتین وحضرات امدادلینےکیلئے آئے۔انتظامیہ نے چندلوگوں کومعمولی راشن دیکرٹرخادیااوراگلےدن آنے کاکہا۔گزشتہ روزسحری کے بعدہی سینکڑوں خواتین بچوں اورمردوں سمیت فیکٹری کے باہرپہنچ گئیں لیکن انتظامیہ نے کہاکہ مالک میاں مطلب ابھی نہیں آئے۔دوپہرکوآئیں گے۔مستحقین دن بھرانتظارکرتے رہےمگرفیکٹری کامالک نہ آیا۔شام کولوگوں کے احتجاج پرفیکٹری انتظامیہ نےسب لوگوں کواندربلالیااورلائنیں بناکربیٹھنے کوکہا۔جب سب لوگ لائنوں میں بیٹھ گئے تومبینہ طورپرانتظامیہ کے افرادنےشورشرابے اوربدتمیزی پر انکےپائوں پرکیمیکل چھڑک دیاتاکہ وہ یہاں سے بھاگ جائیں ۔اچانک حملے پربھگدڑمچ گئی ۔کیمیکل سے چارافرادجھلس گئےجبکہ بھگدڑمچنےپرکئی افرادزخمی ہوگئے۔عینی شاہدین کے مطابق 15پراطلاع کرنے پرپولیس پہنچ گئی اورپولیس نے مستحقین کی مددکے بجائےانہی کوتشددکانشانہ بناناشروع کردیا۔پولیس نے فیکٹری کے منشی کوگرفتارکرلیا۔فیکٹری مالک فیکٹری کوتالے لگاکرغائب ہوگیا۔اہلکاروں نے تشدد کانشانہ بناتے ہوئے موقع پرلوگوں سے موبائل چھین لئے اوردھمکیاں دیںاوراسے اتفاقی واقعہ قراردیتی رہی تاہم مزیدتفصیلات میڈیکل رپورٹس سے ہی سامنےآئیں گی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں