ملکی مسائل کی جڑ آئین پر عمل نہ ہونا ہے، موجودہ نظام ہی مؤثر ہے: رانا ثنا اللہ-ملکی مسائل کی جڑ آئین پر عمل نہ ہونا ہے، موجودہ نظام ہی مؤثر ہے: رانا ثنا اللہ-"مسلمان ہونے پر فخر ہے، پانچ وقت کی نماز باقاعدگی سے ادا کرتی ہوں"، راکھی ساونت-"مسلمان ہونے پر فخر ہے، پانچ وقت کی نماز باقاعدگی سے ادا کرتی ہوں"، راکھی ساونت-تھانے کے اندر خاتون سے مبینہ زیادتی، اے ایس آئی گرفتار، ایس ایچ او سمیت 78 اہلکار معطل-تھانے کے اندر خاتون سے مبینہ زیادتی، اے ایس آئی گرفتار، ایس ایچ او سمیت 78 اہلکار معطل-کشمیر میں حکومت سازی، نواز شریف نے کابینہ سے متعلق پارٹی پالیسی واضح کر دی-کشمیر میں حکومت سازی، نواز شریف نے کابینہ سے متعلق پارٹی پالیسی واضح کر دی-ڈپٹی کمشنر ملتان کا بڑا ایکشن، چیف وارڈن سول ڈیفنس اسد اللہ کھیڑا ڈی نوٹیفائی، اختیارات کے مبینہ غلط استعمال پر کارروائی-ڈپٹی کمشنر ملتان کا بڑا ایکشن، چیف وارڈن سول ڈیفنس اسد اللہ کھیڑا ڈی نوٹیفائی، اختیارات کے مبینہ غلط استعمال پر کارروائی

تازہ ترین

انمول عرف پنکی کیس میں اہم پیشرفت، وزیراعلیٰ پنجاب نے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی

لاہور: کراچی میں گرفتار انمول عرف پنکی کے لاہور سے پکڑے جانے کے معاملے پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے متعلقہ خفیہ اداروں سے اس کیس پر مکمل اور تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ رپورٹ میں پنکی کے مبینہ نیٹ ورک اور اس کے خلاف درج مقدمات کی تمام تفصیلات شامل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سی سی ڈی نے بھی اس معاملے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہیں، جس کے بعد لاہور میں درج مقدمے کی تفتیش کو آگے بڑھانے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔ منصوبے کے مطابق ملزمہ کو طلب کر کے لاہور منتقل کیا جائے گا تاکہ تفتیش کی جا سکے۔
پولیس حکام کے مطابق مقدمے میں نامزد ملزمہ کے بھائی ریاض کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے، تاہم اب تک اسے اشتہاری قرار نہیں دیا گیا تھا۔
مزید بتایا گیا ہے کہ مبینہ طور پر ملزمہ کے شوہر اور ایک سابق پولیس انسپکٹر کو بھی طلب کر لیا گیا ہے، جبکہ سی سی ڈی اس سابق انسپکٹر سے کیس کے حوالے سے تفصیلی پوچھ گچھ کرے گی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں