الیکٹرک بسیں، میٹرو اور ریلوے بحالی کیلئے اربوں روپے کے فنڈزتجویز

لاہور(سٹاف رپورٹر)پنجاب کے وزیرخزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ اگلے مالی سال میںجدید اور موثر ٹرانسپورٹ نظام، معاشی ترقی ، شہری روابط اور عوامی سہولت کے فروغ میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ اس مقصد کے پیش نظر ، حکومت پنجاب نے 143 ارب روپے کی مجموعی لاگت سے فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں 26 ارب 60 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، 94 ارب روپے کی لاگت سے 1100 ماحول دوست الیکٹرک بسوں کی خرید عمل میں لانے کا منصوبہ بھی جاری ہے جس کے تحت پنجاب کے 9 ڈویژنز میں جدید، کم لاگت اور ماحول دوست پبلک ٹرانسپورٹ نظام کو فروغ دیا گیا ۔ اس منصوبے کے تحت 400 سے زائد ماحول دوست گاڑیاں سڑکوں پر رواں دواں ہیں جبکہ مزید 700 بسیں مستقبل قریب میں سڑکوں پر دوڑتی نظر آئیں گی ۔ 18 ارب 90 کروڑ روپے کی لاگت سے الیکٹرک بسوں کیلئے Urban Bus Depots کے قیام کا منصوبہ بھی شروع کیا گیا ہے۔آئندہ مالی سال میں 168 ارب روپے کی لاگت سے 2000 ماحول دوست الیکٹرک بسز کی فراہمی کا پروگرام متعارف کرایا جا رہا ہے۔ اس منصوبے کے تحت پنجاب کے تمام تحصیل ہیڈ کوارٹرز تک ماحول دوست الیکٹرک بس سروس کو وسعت دی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ 164 ارب روپے کی لاگت سے پنجاب بھر میں ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز اور تحصیل سطح پر بس ڈپوزکی تعمیر کے لیے 21 منصوبے متعارف کرائے جارہے ہیں۔صوبے بھر میں عوام کو محفوظ ، معیاری اور ستی سفری سہولیات کی فراہمی اور پبلک ٹرانسپورٹ نظام کو مزید موثر بنانےکیلئے مالی سال 26-2025 کے دوران پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اورپنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کو میٹروبس ، فیڈر بسز، اورنج لائن میٹروٹرین، الیکٹرک بسر ، سپیڈو بس سروس اور دیگر منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 37 ارب 55 کروڑ روپے کی سبسڈی فراہم کی گئی۔تیز رفتار اور جدید ریل رابطوں کے فروغ کے لیے جامع لائحہ عمل مرتب کیا جا رہا ہے۔ریجنل ریلوےٹریکس کی بحالی کے لیے ، 1,515 کلومیٹر طویل 8 علاقائی ریلوے ٹریکس کی بحالی کے منصوبے کے لیے 10 ارب روپے تجویز کئے گئے ہیں ۔

شیئر کریں

:مزید خبریں