ملکی مسائل کی جڑ آئین پر عمل نہ ہونا ہے، موجودہ نظام ہی مؤثر ہے: رانا ثنا اللہ-ملکی مسائل کی جڑ آئین پر عمل نہ ہونا ہے، موجودہ نظام ہی مؤثر ہے: رانا ثنا اللہ-"مسلمان ہونے پر فخر ہے، پانچ وقت کی نماز باقاعدگی سے ادا کرتی ہوں"، راکھی ساونت-"مسلمان ہونے پر فخر ہے، پانچ وقت کی نماز باقاعدگی سے ادا کرتی ہوں"، راکھی ساونت-تھانے کے اندر خاتون سے مبینہ زیادتی، اے ایس آئی گرفتار، ایس ایچ او سمیت 78 اہلکار معطل-تھانے کے اندر خاتون سے مبینہ زیادتی، اے ایس آئی گرفتار، ایس ایچ او سمیت 78 اہلکار معطل-کشمیر میں حکومت سازی، نواز شریف نے کابینہ سے متعلق پارٹی پالیسی واضح کر دی-کشمیر میں حکومت سازی، نواز شریف نے کابینہ سے متعلق پارٹی پالیسی واضح کر دی-ڈپٹی کمشنر ملتان کا بڑا ایکشن، چیف وارڈن سول ڈیفنس اسد اللہ کھیڑا ڈی نوٹیفائی، اختیارات کے مبینہ غلط استعمال پر کارروائی-ڈپٹی کمشنر ملتان کا بڑا ایکشن، چیف وارڈن سول ڈیفنس اسد اللہ کھیڑا ڈی نوٹیفائی، اختیارات کے مبینہ غلط استعمال پر کارروائی

تازہ ترین

افغانیوں کے جعلی برتھ و میرج سرٹیفکیٹس سکینڈل، دو ملزمان کی ضمانتیں منسوخ

ملتان (وقائع نگار،کورٹ رپورٹر)افغانیوں کے جعلی برتھ و میرج سرٹیفکیٹس سکینڈل دو ملزمان کی ضمانتیں منسوخ ایک ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔ افغانی شہریوں کے مبینہ جعلی برتھ اور میرج سرٹیفکیٹس کے اجراء سے متعلق سکینڈل میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے انویسٹیگیشن آفیسر کی درخواست پر عدالت نے دو ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کر دی ہیں۔ذرائع کے مطابق عدالت نے ایجنٹ مرزا حماد اور نائب قاصد اسلم مسیح کی ضمانتیں منسوخ کر دی ہیں ۔دونوں ملزمان پر الزام ہے کہ وہ غیر ملکی شہریوں خصوصاً افغانیوں کے لیے غیر قانونی طریقے سے برتھ اور میرج سرٹیفکیٹس کے اجرا میں ملوث تھے۔دوسری جانب تحقیقات کے دوران سیکرٹری جیمز گل مسیح اور ایجنٹ عمران کو شواہد کی عدم دستیابی کی بنیاد پر بے گناہ قرار دے دیا گیا ہےجس کے بعد انہیں کیس سے بری کر دیا گیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق پانچویں ملزم کے خلاف عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں اور اس کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سکینڈل ایک منظم نیٹ ورک کے ذریعے چلایا جا رہا تھاجس میں مبینہ طور پر سرکاری عملے اور ایجنٹس کی ملی بھگت شامل تھی۔ایف آئی اے نے عندیہ دیا ہے کہ تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے اور اس میں ملوث دیگر افراد کو بھی جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں