ایران کی سخت وارننگ، آئندہ کسی بھی حملے کا پہلے سے زیادہ طاقتور جواب دینے کا اعلان-ایران کی سخت وارننگ، آئندہ کسی بھی حملے کا پہلے سے زیادہ طاقتور جواب دینے کا اعلان-آزاد کشمیر انتخابات: ووٹرز کی کم شرکت انتخابی عمل پر سوالیہ نشان، پی ٹی آئی کا مؤقف-آزاد کشمیر انتخابات: ووٹرز کی کم شرکت انتخابی عمل پر سوالیہ نشان، پی ٹی آئی کا مؤقف-بابراعظم کی ٹیسٹ سنچری کا انتظار طویل، 33 اننگز گزرنے کے باوجود تین ہندسوں تک نہ پہنچ سکے-بابراعظم کی ٹیسٹ سنچری کا انتظار طویل، 33 اننگز گزرنے کے باوجود تین ہندسوں تک نہ پہنچ سکے-ایران مذاکرات بحال کرنے پر آمادہ، پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششوں میں اہم پیشرفت-ایران مذاکرات بحال کرنے پر آمادہ، پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششوں میں اہم پیشرفت-دریائے چناب میں پانی کا خطرناک بہاؤ، جلالپورپیروالا میں بند ٹوٹ گیا، 5 بستیاں زیرِ آب-دریائے چناب میں پانی کا خطرناک بہاؤ، جلالپورپیروالا میں بند ٹوٹ گیا، 5 بستیاں زیرِ آب

تازہ ترین

اراکین کی معطلی کے بعد اپوزیشن اسمبلی اجلاس بلانے کے اختیار سے محروم

لاہور: پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے بعد اپوزیشن مزید مشکلات کا شکار ہو گئی، معطل شدہ اراکین کے باعث اسمبلی اجلاس بلانے کا قانونی اختیار بھی ختم ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے مجموعی طور پر 105 اراکین موجود ہیں، لیکن حالیہ معطلی کے بعد 26 اراکین اسمبلی کارروائی سے باہر ہو چکے ہیں، جس کے بعد اپوزیشن کی فعال تعداد 79 رہ گئی ہے۔
اسمبلی قواعد کے تحت اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن پر کم از کم 93 اراکین کے دستخط درکار ہوتے ہیں، تاہم معطل اراکین کی واپسی تک یہ مطلوبہ تعداد پوری نہیں ہو سکتی۔
یہ صورتحال اپوزیشن کے لیے ایک بڑا آئینی اور عملی چیلنج بن چکی ہے، کیونکہ جب تک معطل ارکان بحال نہیں ہوتے، اپوزیشن اجلاس بلانے کی قانونی طاقت سے محروم رہے گی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں