مومنہ اقبال ہراسگی کیس: ثاقب چدھڑ کے خلاف تفتیش مکمل، عدالت نے عبوری ضمانت میں توسیع کر دی-مومنہ اقبال ہراسگی کیس: ثاقب چدھڑ کے خلاف تفتیش مکمل، عدالت نے عبوری ضمانت میں توسیع کر دی-ڈاکٹر نبیحہ علی نے خلع کی درخواست واپس لے لی، شوہر سے صلح کے بعد عدالت نے کیس خارج کر دیا-ڈاکٹر نبیحہ علی نے خلع کی درخواست واپس لے لی، شوہر سے صلح کے بعد عدالت نے کیس خارج کر دیا-آزاد کشمیر الیکشن: میرپور اور کوٹلی میں ووٹ پر ڈاکے کا الزام، بلاول بھٹو نے ریاست سے بڑا مطالبہ کر دیا-آزاد کشمیر الیکشن: میرپور اور کوٹلی میں ووٹ پر ڈاکے کا الزام، بلاول بھٹو نے ریاست سے بڑا مطالبہ کر دیا-راولاکوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کا مبینہ مسلح ملزم گرفتار، تفتیش میں اہم انکشافات کا دعویٰ-راولاکوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کا مبینہ مسلح ملزم گرفتار، تفتیش میں اہم انکشافات کا دعویٰ-نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، ریاست اور مسلح افواج سے متعلق بیانات پر کارروائی-نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، ریاست اور مسلح افواج سے متعلق بیانات پر کارروائی

تازہ ترین

گورنمنٹ شہباز شریف اسپتال ملتان کی شاندار کارکردگی، 6 ماہ میں 5 لاکھ سے زائد مریضوں کا علاج

ملتان کے شہباز شریف اسپتال میں اکتوبر میں 99 ہزار مریضوں کا علاج۔۔۔۔
6 ماہ میں 5 لاکھ 22 ہزار 308 مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔۔۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن اور ڈی سی ملتان وسیم حامد سندھو کی ہدایات کے مطابق مریضوں کے علاج کے معیار میں بہتری لائی گئی ہے،،ایم ایس ڈاکٹر تنزیل الرحمن۔۔۔۔۔۔
گورنمنٹ شہباز شریف اسپتال ملتان کی گذشتہ 6 ماہ کی کارکردگی رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے۔ جس کے مطابق اسپتال میں مریضوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2025 کے دوران اسپتال میں 99 ہزار 873 مریضوں کا علاج کیا گیا جبکہ گذشتہ 6 ماہ کے دوران مجموعی طور پر 5 لاکھ 22 ہزار 308 مریضوں کو طبی سہولت فراہم کی گئیں۔ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق صرف اکتوبر میں او پی ڈی میں 73 ہزار 873 مریضوں کا علاج کیا گیا۔ جبکہ 6 ماہ کے دوران او پی ڈی مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 65 ہزار 181 تھی۔ ایمرجنسی وارڈ میں بھی مریضوں کی بڑی تعداد سامنے آئی۔ اکتوبر کے دوران 25 ہزار 596 مریضوں کا علاج کیا گیا جبکہ 6 ماہ میں 1 لاکھ 44 ہزار 736 مریضوں کو ایمرجنسی میں طبی سہولت فراہم کی گئی۔ اکتوبر میں اسپتال میں 353 سرجریز اور 299 سی سیکشن آپریشنز کیے گئے ہیں۔۔۔۔ جبکہ ڈائیلاسس یونٹ میں 450 مریضوں کا علاج کیا گیا۔۔اسی ماہ 25 ہزار 837 مریضوں کے لیب ٹیسٹ،2 ہزار 478 ایکسرے،8 ہزار 337 الٹراساؤنڈاور 410 سی ٹی اسکین کیے گئے۔۔۔ڈینٹل او پی ڈی میں 2 ہزار 220 مریضوں کا علاج کیا گیا،،میڈیکل سپرنڈنڈنٹ ڈاکٹر تنزیل الرحمن نے کہا کہ ڈی سی ملتان وسیم حامد سندھو کی خصوصی ہدایات پر مریضوں کے علاج کے معیار میں بہتری لائی گئی ہے

شیئر کریں

:مزید خبریں