آج کی تاریخ

کویت نے 19 سال بعد پاکستانیوں کے لیے ویزوں کی بندش ختم کر دی

کویت نے طویل انتظار کے بعد 19 سال بعد پاکستانی شہریوں کے لیے ویزوں پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔
وزارت اوورسیز پاکستانیز کے فوکل پرسن مصطفیٰ ملک نے اس حوالے سے بتایا کہ عالمی سطح پر پاکستانی ہنرمندوں کے لیے مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں اور کویت حکومت نے ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی اور کمرشل ویزوں کے اجرا کا آغاز کر دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے ہزاروں پاکستانیوں کو کویت میں روزگار، کاروبار اور سیاحت کے مواقع میسر آئیں گے اور یہ ویزے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے حاصل کیے جا سکیں گے۔
مزید برآں، مصطفیٰ ملک نے کہا کہ اٹلی میں پاکستانیوں کے لیے ملازمتوں کا سالانہ کوٹا مختص کیا جائے گا اور اس سلسلے میں ایم او یو پر بھی دستخط ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر عرب ممالک بھی پاکستانی ہنرمند افراد کو روزگار فراہم کرنے کے خواہاں ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں