Post Views: 29
کوئٹہ: ایف آئی اے کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹ اسد اللہ کو گرفتار کر لیا، جس کے ساتھ 14 افغان شہری بھی حراست میں لے لیے گئے۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجنے میں ملوث ہے۔ اس کے موبائل فون سے انسانی اسمگلنگ سے متعلق اہم شواہد، پیغامات اور تصاویر برآمد کی گئی ہیں۔
تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ اسد اللہ انسانی اسمگلنگ کے دیگر ایجنٹوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھا اور مختلف نیٹ ورکس کے ذریعے افغان باشندوں کو اسمگل کرنے کی کوشش کرتا رہا۔
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزم سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری ہے۔








