Post Views: 44
بلوچستان کے مختلف علاقوں بشمول کوئٹہ زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس قدرتی جھٹکے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 21 کلومیٹر تھی۔
زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے تقریباً 125 کلومیٹر کی دوری پر واقع تھا۔
زلزلے کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ خوش قسمتی سے اب تک کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔