Post Views: 45
دبئی: چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے قبل نیوزی لینڈ کو شدید جھٹکا لگا ہے، اہم فاسٹ بولر میٹ ہنری کی شرکت مشکوک ہو گئی۔
دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت کے خلاف فیصلہ کن معرکے سے پہلے نیوزی لینڈ ٹیم کو میٹ ہنری کی انجری کا سامنا ہے۔ ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کی کہ کیوی پیسر کی فائنل میں شمولیت تاحال غیر یقینی ہے۔
میٹ ہنری چیمپئنز ٹرافی میں شاندار کارکردگی دکھا چکے ہیں، انہوں نے 16.70 کی اوسط سے 10 وکٹیں حاصل کیں اور 2 مارچ کو بھارت کے خلاف گروپ میچ میں 5 وکٹیں لے کر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔
33 سالہ ہنری جنوبی افریقا کے خلاف سیمی فائنل میں کیچ لیتے ہوئے زخمی ہوئے، جس کے بعد تکلیف کے باوجود انہوں نے اننگز کے آخری دو اوورز کرائے۔ تاہم، اب ان کی فائنل میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے