آج کی تاریخ

چشتیاں:بس نے موٹرسائیکل کچل دی،خاندان کے چارافراد جاں بحق

چشتیاں ( نمائندہ خصوصی)چشتیاں حاصل پور روڈ پر مسافر بس اور موٹر سائیکل کے مابین تصادم کے نتیجہ میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ چشتیاں کٹاریاں چیک پوسٹ کے قریب پیش آیا ۔تیز رفتار مسافر بس نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا ۔حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔جاںبحق افراد میں 50سالہ نسیم بی بی، 30 سالہ انور بی بی، 8 سالہ حسین اور 24 سالہ بلال شامل ہیں۔ حادثہ اے سی مسافر بس کی تیز رفتاری اور ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا، مسافر بس چشتیاں سے بہاولپور جا رہی تھی۔ بس کا ڈرائیور موقع سے فرارہونےمیں کامیاب ہوگیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں