مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی سی ایل کو ٹیلی نار پاکستان کے انضمام کی اجازت دے دی۔
پی ٹی سی ایل کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ کمیشن کی منظوری ٹیلی کام انڈسٹری کے لیے ایک تاریخی فیصلہ ہے جو صارفین کے لیے جدید سہولیات اور معیاری نیٹ ورک سروسز کا راستہ ہموار کرے گا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ پی ٹی سی ایل نے پورے ریگولیٹری جائزہ عمل میں مکمل تعاون کیا اور یہ یقین دہانی کرائی کہ ٹیلی نار پاکستان کے حصول کو قوانین اور ریگولیٹری اداروں کی ہدایات کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق اس انضمام سے ٹیلی کام شعبے میں مزید استحکام، بہتر مسابقتی ماحول، جدید انفراسٹرکچر اور وسیع کوریج فراہم ہوگی، جبکہ صارفین کو بہترین ٹیلی کام خدمات اور ڈیجیٹل سہولتیں میسر آئیں گی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی سی ایل اور ٹیلی نار کا یہ اتحاد نہ صرف مارکیٹ کو مضبوط کرے گا بلکہ “ڈیجیٹل پاکستان وژن” کو عملی جامہ پہنانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔








