ایران کی سخت وارننگ، آئندہ کسی بھی حملے کا پہلے سے زیادہ طاقتور جواب دینے کا اعلان-ایران کی سخت وارننگ، آئندہ کسی بھی حملے کا پہلے سے زیادہ طاقتور جواب دینے کا اعلان-آزاد کشمیر انتخابات: ووٹرز کی کم شرکت انتخابی عمل پر سوالیہ نشان، پی ٹی آئی کا مؤقف-آزاد کشمیر انتخابات: ووٹرز کی کم شرکت انتخابی عمل پر سوالیہ نشان، پی ٹی آئی کا مؤقف-بابراعظم کی ٹیسٹ سنچری کا انتظار طویل، 33 اننگز گزرنے کے باوجود تین ہندسوں تک نہ پہنچ سکے-بابراعظم کی ٹیسٹ سنچری کا انتظار طویل، 33 اننگز گزرنے کے باوجود تین ہندسوں تک نہ پہنچ سکے-ایران مذاکرات بحال کرنے پر آمادہ، پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششوں میں اہم پیشرفت-ایران مذاکرات بحال کرنے پر آمادہ، پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششوں میں اہم پیشرفت-دریائے چناب میں پانی کا خطرناک بہاؤ، جلالپورپیروالا میں بند ٹوٹ گیا، 5 بستیاں زیرِ آب-دریائے چناب میں پانی کا خطرناک بہاؤ، جلالپورپیروالا میں بند ٹوٹ گیا، 5 بستیاں زیرِ آب

تازہ ترین

پی ٹی آئی پولیٹیکل کمیٹی کا اجلاس، کے پی اسمبلی سے بجٹ منظوری کے فیصلے کی توثیق

پاکستان تحریک انصاف کی پولیٹیکل کمیٹی کے اہم اجلاس میں خیبرپختونخوا اسمبلی سے بجٹ کی مشروط منظوری کی باقاعدہ توثیق کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خیبرپختونخوا حکومت مکمل طور پر عمران خان کے وژن پر عمل کرے گی۔ پارٹی اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چیئرمین عمران خان کی ہدایات کے مطابق بجٹ کی منظوری دی گئی اور اس عمل کو سیاسی بدنیتی کا مقابلہ قرار دیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے کے پی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، مالی ایمرجنسی نافذ کر کے اسمبلی تحلیل کرنے کی سازش بے نقاب ہو چکی ہے۔ اگر بجٹ منظور نہ کیا جاتا تو صوبے کے سرکاری اداروں، اسپتالوں اور اسکولوں کو شدید مالی بحران کا سامنا ہوتا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کو گرانے کی سازشیں ہو رہی ہیں، لیکن بجٹ کی منظوری کے بعد بھی چیئرمین کی ہدایات پر عمل جاری رکھا جائے گا۔
اجلاس میں کہا گیا کہ بجٹ میں کسی بھی وقت ترمیم چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر کی جا سکتی ہے، اور جیسے ہی ملاقات کی اجازت ملی، مستقبل کی حکمت عملی کا اعلان کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی قیادت نے واضح کیا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کا مستقبل بھی عمران خان کی ہدایات سے مشروط ہے اور ان کے اعتماد کو ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا۔
پارٹی قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کسی بھی سیاسی چال کا شکار نہیں ہوں گے اور ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھایا جائے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں