Post Views: 77
لاہور: پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے باعث تعطل کا شکار ہونے والی ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 ایک بار پھر میدان سجے گا، اور 17 مئی سے دوبارہ آغاز ہوگا۔
پی ایس ایل کا یہ مرحلہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان سنسنی خیز ٹاکرے سے دوبارہ شروع ہوگا۔
کراچی کنگز اپنا اگلا اور پہلے راؤنڈ کا آخری یعنی دسواں میچ 19 مئی کو راولپنڈی ہی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلے گی، جو کہ موجودہ چیمپئن بھی ہے۔
پلے آف مرحلے کے مطابق، کوالیفائر میچ 21 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔ ایلیمینیٹر ون 22 مئی جبکہ ایلیمینیٹر ٹو 23 مئی کو اسی مقام پر کھیلے جائیں گے۔
ایونٹ کا فائنل معرکہ 25 مئی کو لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا، جہاں شائقین ایک بار پھر پی ایس ایل کے جوش و جذبے کا بھرپور نظارہ کریں گے۔