آج کی تاریخ

پنجاب میں سموگ، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر، ملتان بھی پیچھے پیچھے-پنجاب میں سموگ، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر، ملتان بھی پیچھے پیچھے-پولیس افسر کے حکم پر فرضی مقابلہ،انجام 4 تھانیداروں کو سزائے موت ،کسی نے مدد نہ کی ، ڈھائی کروڑ خون بہا پر سزائے موت ٹلی۔ مار دو کا حکم دینے والا سابق ایس ایس پی خاموشی سے ٹرانسفر کرا گیا۔-پولیس افسر کے حکم پر فرضی مقابلہ،انجام 4 تھانیداروں کو سزائے موت ،کسی نے مدد نہ کی ، ڈھائی کروڑ خون بہا پر سزائے موت ٹلی۔ مار دو کا حکم دینے والا سابق ایس ایس پی خاموشی سے ٹرانسفر کرا گیا۔-بہاولپور: زیادتی، نکاح کیس، "قوم" بنا مظلوم کی آواز، ایس ایچ او فارغ، تفتیشی جبری ریٹائر-بہاولپور: زیادتی، نکاح کیس، "قوم" بنا مظلوم کی آواز، ایس ایچ او فارغ، تفتیشی جبری ریٹائر-وزیراعظم کا آذربائیجان کے یومِ فتح پر خطاب: تینوں برادر ممالک کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں-وزیراعظم کا آذربائیجان کے یومِ فتح پر خطاب: تینوں برادر ممالک کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں-اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے-اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

تازہ ترین

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما آغا سراج درانی خالقِ حقیقی سے جا ملے

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آغا سراج درانی کو تقریباً ایک ماہ قبل برین ہیمرج ہوا تھا، جس کے باعث انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ چند روز قبل ان کی طبیعت دوبارہ بگڑ گئی اور آج ڈاکٹرز نے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی۔
ایوانِ صدر کی جانب سے جاری بیان میں آغا سراج درانی کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی سیاسی و جمہوری خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آغا سراج درانی پیپلز پارٹی کے مخلص، وفادار اور اصول پسند رہنما تھے جنہوں نے سندھ اسمبلی کو مضبوط اور جمہوریت کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ آغا سراج درانی نے عوامی خدمت کو اپنی سیاست کا بنیادی مقصد بنایا اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
مراد علی شاہ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔
اسی طرح سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے بھی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک باعزت، وفادار اور تجربہ کار سیاسی رہنما تھے جنہوں نے ہمیشہ عوام کی خدمت کو ترجیح دی۔
انہوں نے کہا کہ آغا سراج درانی کی سیاسی بصیرت، پارلیمانی تجربہ اور انتظامی صلاحیت پارٹی کے لیے ایک قیمتی اثاثہ تھیں۔ ان کی وفات سے نہ صرف پیپلز پارٹی بلکہ سندھ کی سیاست میں ایک بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے جو برسوں پورا نہیں ہو سکے گا۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نے بھی آغا سراج درانی کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے جمہوریت کے استحکام اور عوامی نمائندگی کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کے مطابق آغا سراج درانی جیسے بااصول اور عوام دوست سیاستدان بہت کم پیدا ہوتے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں