آج کی تاریخ

سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل، جسٹس جمال مندوخیل اہم عہدوں پر نامزد-سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل، جسٹس جمال مندوخیل اہم عہدوں پر نامزد-سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری-سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری-بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب-بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب-پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی-پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی-خیبر پختونخوا: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی-خیبر پختونخوا: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی

تازہ ترین

پنجاب کے تعلیمی اداروں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی

ملتان،بہاولپور (وقائع نگار،سپیشل رپورٹر) پنجاب بھر میں سکول اب 8:45 سے پہلے نہیں کھلیں گے ای پی اے نے فضائی آلودگی اور سموگ کے باعث نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا پنجاب انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (EPA) نے بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی اور سموگ کی سنگین صورتحال کے پیشِ نظر پورے صوبہ پنجاب کے تعلیمی اداروں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کا باضابطہ حکم جاری کر دیا ہے۔ نئے حکم نامے کے مطابق تمام سرکاری، نجی اور خصوصی تعلیمی ادارے 3 نومبر 2025 سے صبح 8:45 بجے سے پہلے نہیں کھلیں گے ڈائریکٹر جنرل ای پی اے ڈاکٹر عمران حمید شیخ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 19 تا 30 اکتوبر 2025 کے دوران لاہور اور گردونواح میں فضائی معیار 200 سے 400 تک جا پہنچا جو عالمی معیار کے مطابق “انتہائی مضر صحت” سطح ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ موجودہ موسمی حالات، کم درجہ حرارت، بارش کی کمی اور ہلکی ہوا کی رفتار کے باعث فضائی آلودگی فضا میں پھنس جاتی ہےجس سے شہریوں، خاص طور پر بچوں، بزرگوں اور سانس یا دل کے مریضوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔سکولوں کا دیر سے کھلنا سموگ کے اثرات کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا ۔حکم نامے کے مطابق جو تعلیمی ادارے اس ہدایت کی خلاف ورزی کریں گے،ان پر پانچ لاکھ سے دس لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔ بار بار خلاف ورزی پر یہ جرمانہ چھ لاکھ سے دس لاکھ روپے تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ یہ نیا شیڈول 3 نومبرسے نافذ العمل ہوگیا اور 31 جنوری تک برقرار رہے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں