آج کی تاریخ

پنجاب میں نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز، یوتھ انٹرن شپ کا بھی فیصلہ

لاہور: پنجاب میں پہلی بار ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے بھرپور مواقع فراہم کرنا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اس پروگرام کے لیے جامع منصوبہ طلب کر لیا ہے۔
انہوں نے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کو مالی خودمختاری حاصل کرنے کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت بھی کی ہے۔
اس کے علاوہ، صوبے میں یوتھ انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا ہے اور اس کے لیے بھی وزیراعلیٰ نے ایک تفصیلی منصوبہ طلب کیا ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نوجوان کھلاڑیوں کو اپنے ٹیلنٹ کے اظہار کے لیے بھرپور مواقع ملیں گے اور خواتین کھلاڑیوں کو بھی مساوی مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کی تنخواہوں میں کسی بھی قسم کا تعطل نہیں آنا چاہیے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں