آج کی تاریخ

سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل، جسٹس جمال مندوخیل اہم عہدوں پر نامزد-سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل، جسٹس جمال مندوخیل اہم عہدوں پر نامزد-سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری-سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری-بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب-بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب-پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی-پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی-خیبر پختونخوا: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی-خیبر پختونخوا: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی

تازہ ترین

پنجاب میں بارشوں کا نیا اسپیل، انتظامیہ ہائی الرٹ

لاہور: محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے ترجمان کے مطابق مون سون کا گیارہواں اسپیل 19 ستمبر تک جاری رہے گا جس دوران راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گوجرانوالہ، لاہور، گجرات اور سیالکوٹ میں بارشوں کا امکان ہے۔
اسی طرح نارووال، حافظ آباد، منڈی بہاالدین، اوکاڑہ، ساہیوال، قصور، جھنگ، سرگودھا اور میانوالی میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔
ترجمان کے مطابق 18 اور 19 ستمبر کو راولپنڈی، مری اور گلیات کے ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ بڑے شہروں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ صحت، آبپاشی، تعمیرات، لوکل گورنمنٹ اور لائیو اسٹاک کو بھی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ خراب موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
ریلیف کمشنر نبیل جاوید نے کہا ہے کہ دریاؤں کے قریب جانے اور تفریحی سرگرمیوں سے گریز کریں، آندھی یا طوفان کی صورت میں محفوظ مقامات پر رہیں اور غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں