آج کی تاریخ

پنجاب؛عدالتوں میں ڈبل شفٹ کی تیاری مکمل، چیف جسٹس نے آج ججز کے نام مانگ لئے

روزنامہ’’قوم‘‘ میں03 فروری2024 کو شائع ہونے والی خبر کا عکس

ملتان (سٹاف رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر ہنگامی طور پر آج بروز ہفتہ دوپہر 2 بجے تک پنجاب بھر کے تمام اضلاع و تحصیلوں میں عدالتی امور سر انجام دینے والے سول جج، سینئر سول ججز، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے نام طلب کر لئے ہیں جو اپنے اپنے زیر انتظام اضلاع میں دوسری شفٹ میں کام کرنےکیلئے رضا مند ہوں گے۔ یہ شفٹ شام 3 بجے سے شام 7 بجے تک 4 گھنٹے پر مشتمل ہو گی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی مشاورت سے نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی چونکہ مقدمات کے جلد فیصلوں کے حوالے سے طریقہ کار طے کرتی ہے اور کیسز کے بیک لاگ کو کم کرنے اور مقدمات کی زیر التوا تعداد کو کم سے کم کرتے ہوئے مقدمات کے جلد فیصلوں کیلئے سفارشات مرتب کرتی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان کی ان تجاویز کی روشنی میں لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے فوری فیصلہ کرتے ہوئے عدالتوں کی دوہری شفٹ میں کام کرنے کے خواہشمند ججوں کے نام مانگ لئےہیں اور اس سلسلے میں صوبہ بھر کے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو خط لکھ دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ روزنامہ قوم یہ خبر 2 فروری بروز اتوار شائع کر چکا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں